Search This Blog

Tuesday 21 August 2012

[Yaadein_Meri] Fasting in Shawwal & 10th Month of Islamic Calendar | Shawwal al-Mukarram!! [URDU]

 


mohammedhussainquraishi
AS SALAM O ALAIKUM WRWB


Fasting in Shawwal & 10th Month of Islamic Calendar | Shawwal al-Mukarram!!
  FIND US AT         Q
Janasheen-e-Mufti-e-Aazam

Once again i wish all of you a very special EID MUBARAK.

we must carry on the same ebadat as we did in the month of RAMAZAN, dont feel lazy and dont make shaitan happy by commiting sins now.
He ( shaitan) will make you astry so dont ever came under his sayins which are full of evil and dirt. 

 

Sayyiduna Ayyub (Allah be pleased with him) relates that the Messenger of Allah (blessings and peace be upon him, his family, and companions) said,
 
 
"Whoever fasts Ramadan and follows it with six days from Shawwal it is as if they fasted the entire year." [Muslim, Abu Dawud, Tirmidhi, and Ibn Majah; Ahmad transmitted it from Jabir, Muntaqa]
 
Sayyiduna Thawban (Allah be pleased with him) relates that the Messenger of Allah (blessings and peace be upon him, his family, and companions) said,
 
 
 
"Whoever fasts Ramadan, and then six days after Eid, it is [like fasting] an entire year. Whoever does a good deed shall have ten times its reward." [Ibn Majah, Muntaqa]
 
Important Notes:
 
1. Based on this, the majority of the fuqaha, including the Hanafi, Shafi`i, and Hanbali school, have held that it is recommended to fast six days of the month of Shawwal. [Radd al-Muhtar; Mughni al-Muhtaj Shah al-Minhaj; Kashshaf al-Qina`]
 
2. It is permitted to fast these six days separately throughout the month, or consecutively, after Eid al-Fitr. [ibid.]
 
3. It is prohibitively disliked (makruh tahriman) and sinful to fast on Eid day itself. [Radd al-Muhtar]
 
4. The Shafi`is and Hanbalis state that it is superior to make the six fasts consecutive [Minhaj, Ghayat al-Muntaha]. Khatib al-Shirbini explains the reasoning as being,
 
"In order to hasten to do the good, and because of the problems inevitable in delaying,"
 
 
 
such as becoming lazy and not actually fulfilling this Sunnah in the end, though he points out that the sunnah is fulfilled by both consecutive and non-consecutive fasting of six days in Shawwal. [Mughni al-Muhtaj]
 
The later Hanafi scholars differed as to which is better, fasting the six days consecutively or non-consecutively, though neither is disliked and both fulfill the Sunnah. [Radd al-Muhtar]
 
However, it would be agreed that those who fear not fulfilling the recommendation due to laziness, forgetfulness or other excuses, should hasten to fast the six days consecutively immediately after Eid al-Fitr.
 
5. The reward is akin to having fasted obligatory fasts the entire year days, according to Buhuti, Shirbini, and others.
 
Sayyiduna Abu Hurayra (Allah be pleased with him) said that the Prophet (Allah bless him & give him peace) said,
 
 
"The strong believer is better and more beloved to Allah than the weak believer, though there is good in both. Be avid for that which benefits you. Rely on Allah and do not deem yourself incapable…" [Muslim:4816, Ibn Majah:76, Ahmad:8436]
 
 
 
Imam Nawawi (Allah have mercy on him) explained that the 'strength' in this hadith refers to, "One's determination and ability in matters of the next life." [Sharh Sahih Muslim]
 
 
 
And Allah alone gives success!!
 
References:
Ibn Abidin, Radd al-Muhtar `ala al-Durr al-Mukhtar, Vol. 2, Page 125
Shirbini, Mughni al-Muhtaj Sharh al-Minhaj, Vol. 2, Page 184-185
Buhuti, Kashshaf al-Qina`, Vol. 2 Page 237-38

Regards 

Admin 

www.muftiaazam.com

اسلامی سال کا دسواں مہینہ ۔۔۔ شوال المکرم


 
شوال کی وجہ تسمیہ:

اسلامی سال کے دسویں مہینے کا نام شوال المکرم ہے۔ اس کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ یہ ''شَول ''سے ماخوذ ہے جس کا معنی اونٹنی کا دُم اٹھانا (یعنی سفر اختیار کرنا) ہے۔ اس مہینہ میں عرب لوگ سیر و سیاحت اور شکار کھیلنے کے لئے اپنے گھروں سے باہر چلے جاتے تھے۔ اس لئے اس کا نام شوال رکھا گیا۔

اس مہینہ کی پہلی تاریخ کو عید الفطر ہوتی ہے جس کو یوم الرحمۃ بھی کہتے ہیں ۔ کیونکہ اس دن اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر رحمت فرماتا ہے۔ اور اسی روز اللہ تعالیٰ نے شہد کی مکھی کو شہد بنانے کا الہام کیا تھا۔ اور اسی دن اللہ تعالیٰ نے جنت پیدا فرمائی۔ اور اسی روز اللہ تبارک و تعالیٰ نے درختِ طوبیٰ پیدا کیا۔ اور اسی دن کو اللہ عزوجل نے سیدنا حضرت جبرائیل علیہ الصلوٰۃ والسلام کو وحی کے لئے منتخب فرمایا۔ اور اسی دن میں فرعون کے جادوگروں نے توبہ کی تھی۔ (فضائل ایام و الشہور ، صفحہ ٤٤٣،غنیہ الطالبین صفحہ٤٠٥، مکاشفۃ القلوب صفحہ٦٩٣)

اور اسی مہینہ کی چوتھی تاریخ کو سید العالمین رحمۃ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم نجران کے نصرانیوں کے ساتھ مباہلہ کےلئے نکلے تھے اور اسی ماہ کی پندرہویں تاریخ کو اُحد کی لڑائی ہوئی۔ جس میں سید الشہداء حضرت امیر حمزہ رضی اللہ تعالی عنہ شہید ہوئے تھے اور اسی ماہ کی پچیس تاریخ سے آخرِ ماہ تک جتنے دن ہیں وہ قوم عاد کے لئے منحوس دن تھے جن میں اللہ جل شانہ، نے قوم عاد کو ہلاک فرمایا تھا۔ (فضائل ایام والشہور صفحہ ٤٤٤، بحوالہ عجائب المخلوقات صفحہ ٤٦) 

 
شوال کی فضیلت:

یہ مبارک مہینہ وہ ہے کہ جو حج کے مہینوں کا پہلا مہینہ ہے (یعنی حج کی نیت سے آغاز ِسفر) اسے شَہْرُ الْفِطْر بھی کہتے ہیں اس کی پہلی تاریخ کو عید الفطر ہوتی ہے ۔ جس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو بخشش کا مژدہ سناتا ہے۔ جیسا کہ حدیث شریف میں ہے۔

اِذَاکَانَ یَوْمُ عِیْدِہِمْ یَعْنِیْ یَوْمَ فِطْرِہِمْ بَاہـٰی بِہِمْ مَلَائِکَتَہ، فَقَالَ مَاجَزَآءُ اَجِیْرٍ وَفّٰی عَمَلَہ، قَالُوْرَبَّنَا جَزَآءُ ہ، اَنْ یُّوَفّٰی اَجْرُہ، قَالَ مَلَائِکَتِیْ عَبِیْدِیْ وَاِمَائِیْ قَضَوْ فَرِیْضَتِیْ عَلَیْہِمْ ثُمَّ خَرَجُوْا یَعُجُّوْنَ اِلَی الدُّعَآءِ وَ عِزَّتِیْ وَجَلَالِیْ وَکَرَمِیْ وَ عُلُوِّیْ وَارْتِفَاعِ مَکَانِیْ لَاُجِیْبَنَّہُمْ فَیَقُوْلُ ارْجِعُوْا قَدْغَفَرْتُ لَکُمْ وَ بدَّلْتُ سَیِّاٰتِکُمْ حَسَنَاتٍ قَالَ فَیَرْجِعُوْنَ مَغْفُوْرًا لَّہُمْ ۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان (مشکوٰۃ صفحہ ١٨٣) 
جب عید کا دن آتا ہے یعنی عید الفطر کا دن ۔ تو اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے کہ اس مزدور کی کیا مزدوری ہے جس نے اپنا کام پورا کیا ہو ۔ فرشتے عرض کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار اس کی جزا یہ ہے کہ اسے پورا اجر دیا جائے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے ۔ اے میرے فرشتو! میرے بندوں اور باندیوں نے میرے فریضہ کو ادا کردیا ہے پھر وہ (عیدگاہ کی طرف) نکلے دعا کیلئے پکارتے ہوئے ۔ اور مجھے اپنی عزت و جلال اور اکرام اور بلندی اور بلند مرتبہ کی قسم میں ان کی دعا قبول کروں گا ۔ پس فرماتا ہے اے میرے بندو! لوٹ جاؤ میں نے تمہیں بخش دیا۔ اور تمہاری برائیاں نیکیوں سے بدل دیں ۔ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لوگ اس حال میں واپس لوٹتے ہیں کہ ان کی بخشش ہوچکی ہوتی ہے۔

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ، سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ اس شخص کو جس نے ماہِ رمضان میں روزے رکھے، عید الفطرکی رات میں پورا پورا اجر عطا فرمادیتا ہے اورعید کی صبح فرشتوں کو حکم دیتا ہے کہ زمین پر جاؤ اور ہر گلی، کوچہ اور بازار میں اعلان کردو (اس آواز کو جن و انس کے علاوہ تمام مخلوق سنتی ہے) کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے امتیوں! اپنے رب کی طرف بڑھو وہ تمہاری تھوڑی نماز کو قبول کرکے بڑا اجر عطا فرماتا ہے اور بڑے بڑے گناہوں کو بخش دیتا ہے پھر جب لوگ عید گاہ روانہ ہوجاتے ہیں اور وہاں نماز سے فارغ ہوکر دعا مانگتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اس وقت کسی دعا اور کسی حاجت کو رد نہیں فرماتا اور کسی گناہ کو بغیر معاف کئے نہیں چھوڑتا اور لوگ اپنے گھروں کو ''مغفور'' ہو کر لوٹتے ہیں ۔ (غنیۃ الطالبین صفحہ ٤٠٥) 

عید کے دن شیطان کا رونا 

حضرت وہب بن منبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ ہر عید کے دن ابلیس چلا کر روتا ہے ۔ دوسرے شیاطین اس کے پاس جمع ہوتے ہیں اور پوچھتے ہیں : اے ہمارے سردار آپ کیوں ناراض ہیں ؟ وہ کہتا ہے: اللہ تعالیٰ نے اس دن میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو معاف کردیا۔ اب تم پر لازم ہے کہ انہیں شہوات و لذّات میں ڈال کر غافل کردو (مکاشفۃ القلوب صفحہ٦٩٣)

 
عید کی وجہ تسمیہ:

عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس دن اپنے بندوں کی طرف فرحت و شادمانی باربار عطا کرتاہے یعنی عید اور عود ہم معنی ہیں ۔ بعض علماء کا قول ہے کہ عید کے دن اللہ تعالیٰ کی طرف سے بندہ کو منافع، احسانات اور انعامات حاصل ہوتے ہیں یعنی عید عوائد سے مشتق ہے اور عوائد کے معنی ہیں منافع کے یا عید کے دن، بندہ چونکہ گریہ و زاری کی طرف لوٹتا ہے اور اس کے عوض اللہ تعالیٰ بخشش و عطا کی جانب رجوع فرماتا ہے۔ بعض علماء کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ بندہ اطاعت الٰہی سے اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف رجوع کرتا اور فرض کے بعد سنت کی طرف پلٹتا ہے، ماہ رمضان کے روزے رکھنے کے بعد ماہ شوال کے چھ روزوں کی طرف متوجہ ہوتا ہے اسلئے اس کو عید کہتے ہیں عید کی وجہ تسمیہ کے متعلق بعض علماء کا کہنا ہے کہ عید کو اس لئے عید کہا گیا ہے کہ اس دن مسلمانوں سے کہا جاتا ہے (اللہ تعالیٰ فرماتا ہے) کہ اب تم مغفور ہو کر اپنے گھروں اور مقامات کو لوٹ جاؤ۔ بعض علماء نے فرمایا کہ اس کو عید اس لئے کہا گیا کہ اس میں وعدہ و وعید کا ذکر ہے ، باندی اور غلام کی آزادی کا دن ہے، حق تعالیٰ اس دن اپنی قریب اور بعید مخلوق کی طرف توجہ فرماتا ہے ، کمزور و ناتواں بندے اپنے رب کے سامنے گناہوں سے توبہ اور رجوع کرتے ہیں ۔ (غنیہ الطالبین صفحہ٤٠٤ اور ٤٠٥) 



 
عید منانے کا اسلامی طریقہ

عید الفطر کے مستحب کام :

Read More

__._,_.___
Recent Activity:
.

__,_._,___

No comments:

Post a Comment