Search This Blog

Friday 24 August 2012

~:C.C.4.U:~ جوبھی تھاکیا تھوڑا تھا" کا جواب حاضر ہے" [2 Attachments]

 
[Attachment(s) from Mohammad Khan included below]

اپنے تمام احباب کے نام جو کہ دیار غیر میں بستے ہیں۔ پہلے وہ نظم حاضر ہے جو کسی محترم شاعر نے کہی اسکے بعد بندہ ناچیز کا جواب حاضر ہے صد احترام کے ساتھ
جوبھی تھاکیا تھوڑا تھا
  
جوبھی تھا کیا تھوڑا تھا
کہ اپنے دیس کو روتے بھی ہو
چین سے پڑھ کر کر سوتے بھی ہو
اپنے دیس کا غم کیسا ہے
ہنستے بھی ہو روتے بھی ہو
کس نے کہا تھا آؤ یہاں
آکر تم بس جاؤ یہاں
جب دیس تمھارا اپنا تھا
وہ شہر تمھارا اپنا تھا
وہ گلی تمھاری اپنی تھی
وہ مکاں پرانا اپنا تھا
اس دیس کو پھر کیوں چھوڑا تھا
کیوں اپنوں سے منہ موڑا تھا
سب رشتوں کو کیوں توڑا تھا
ارے جو بھی تھا کیا تھوڑا تھا
جب بھی دیسی مل کر بیٹھیں
قصے پھر چھڑ جاتے ہیں
ان ٹوٹی سڑکوں کے قصے
ان گندی گلیوں کے قصے
ان گلیوں میں پھرنے والے
ان سارے بچوں کے قصے
اورنگی یا کورنگی کے
پانی کے نلکوں کے قصے
ان نلکوں پر ہونے والے
ان سارے جھگڑوں کے قصے
اور نکڑ والے دروازے پر
ٹاٹ کے اس پردے کے قصے
اسے پردے کے پیچھے بیٹھی
اس البیلی نار کے قصے
جس کی ایک نظر کو ترسے
ان سارے لڑکوں کے قصے
جھوٹے قصے سچے قصے
پیار بھرے اس دیس کے قصے
پیار بھرے اس دیس کو تم نے
آخر کیوں کر چھوڑا تھا
کیوں اپنوں سے منہ موڑا تھا
سب رشتوں کو کیوں توڑا تھا
ارے جو بھی تھا کیا تھوڑا تھا
تم پھولے نہیں سمائے تھے
جب ایمبیسی سے آئے تھے
ہر ایک کو ویزا دکھاتے تھے
اور ساتھ یہ کہتے جاتے تھے
چند ہی دنوں کی بات ہے یارو
جب میں واپس آؤں گا
ساتھ میں اپنے ڈھیر سے ڈالر
اور پتہ بھی لاؤں گا
تم نے کب یہ سوچا ہوگا
کیا کیا کچھ پردیس میں ہوگا
اپنے دیس کے ہوتے سوتے
بے وطنی کو روتے روتے
دیس کو تم پردیس کہو گے
اور پردیس کو دیس کہو گے
دیس کو تم الزام بھی دوگے
الٹے سیدھے نام بھی دوگے
ارے دیس کو تم الزام نہ دو
الٹے سیدھے نام نہ دو
دیس نے تم کو چھوڑا تھا
یا تم نے دیس کو چھوڑا تھا
کیوں اپنوں سے منہ موڑا تھا
سب رشتوں کو کیوں توڑا تھا
ارے جوبھی تھا کیا تھوڑا تھا
اب اس  کا جواب حاضرہے
 ہاں اپنے دیس  کو  روتے  ہیں ہم
کیا چین کی نیند بھی سوتے ہیں ہم؟
اپنے   دیس   کا   غم    کیسا    ہے
یہ اس   سے   جا   کے   پوچھو   تم
"جو دیس بدیس پھرے  ہے  مارا"
جو اپنوں کی  یادوں  میں  ہے   گم
ہاں جو  بھی   تھا   وہ   تھوڑا   تھا
اس دیس میں جو  کے  اپنا    تھا
اس شہر میں جو   کے   اپنا     تھا
اس گلی   میں جو   کے   اپنی   تھی
وہ مکاں  پرانا، جو کہ   اپنا   تھا
ہاں اپنے دیس کو روتے ہیں ہم
کیا چین کی نیند بھی سوتے ہیں ہم؟
صبح  سے   لیکر   شام   تلک   کی
سب  ہی   باتیں یاد   ہیں  مجھکو
جب ہم   دیسی   مل   کر   بیٹھیں
ہاں  قصے بھی   چھڑ   جاتے   ہیں
 ان قصوں کے پیچھے ہم سب
اپنے   دکھ   کو     چھپاتے   ہیں
اپنوں کے چھٹ جانے کا دکھ
ان   سڑکوں  پر   گھومنے   والی
یادوں کے چھٹ جانے کا دکھ
اورنگی    اور     کورنگی       کی
باتوں کے چھٹ جانے کا دکھ
البیلی  نار  تو یاں بھی   بہت  ہیں
پر "اسکی" جھلک چھٹ جانے کا دکھ
ہاں اپنے دیس کو روتے  ہیں   ہم
کیا چین کی نیند بھی سوتے ہیں ہم؟
یاد  ہے مجھ  کو   وہ  دن   اب   بھی
امبیسی  سے    جب   میں   آیا تھا
ہر اک    کو    ویزا     دکھایا       تھا
خوشی کی  جھوٹی   ایکٹنگ   کر کے
گہرا           دکھ           چھپا یا             تھا
سب ہی خوش تھے میں بھی خوش تھا
ڈالر     بھی     تو      لا  نے      تھے
سب کے ارمانوں کو   میں    نے
پورے کر کے دکھانے   تھے
اپنے دیس کے  ہوتے  سوتے
ہاں بے وطنی کو   روتے   ہیں
دیس کو ہم پردیس ہیں کہتے
پردیس کو دیس ہم کہتے ہیں
ایسا    کیونکر    ہوتا    ہے   ؟
کیا تم نے  کبھی  یہ سوچا  ہے؟
ہم جب بھی دیس کو جاتے ہیں
سب پوچھنے یہ لگ جاتے ہیں
واپس   تم   کب  جائو    گے؟
رشتے  داروں کو   اپنے   کب
ساتھ   اپنے    لے  جائو   گے
کوئ بھی ہم سے  یہ نہیں   کہتا
کیوں دیس کو اپنے چھوڑتے ہو
کیوں اپنوں سے منہ موڑتے ہو
سب رشتوں کو کیوں  توڑتے ہو
ارے جوبھی کیا ہے تھوڑا  ہے
اس  دیس  میں  جوکہ اپنا  ہے
چھوڑ کے  سب  آجائو یہاں
آکر    پھر  بس    جائو    یہاں
ہم یونہی ہی گزارہ کرلیں گے
ہاں یونہی گزارہ  کر لیں  گے
ہے دل میں ہمارے  جگہ  بہت
سب خوشیاں ہیں اور  یار  بہت
فلائٹ کا دن جب آتا     ہے
من  اپنا   بیٹھ سا   جاتا     ہے
تم سے تواک شخص چھوٹتا ہے
ہم سےتوسب کچھ روٹھتاہے
تم ہی بتائو اے میرے ہمدم
ایسا      کیسے   ہوتا      ہے ؟
ہر دم  دکھی   رونے    والا
کیسے   سکھ   سے سوتا ہے؟
 
(Mohammad Murtaza Khan)شاعر  محمدمرتضی خان
(Note: PDF copy of this poetry is also attached with this email)

__._,_.___

Attachment(s) from Mohammad Khan

2 of 2 File(s)

Recent Activity:
Click & Join
CoolcollectionsForYou
http://groups.yahoo.com/group/CoolCollectionsForYou/
====================================================
Group Email Addresses
Post message: CoolCollectionsForYou@yahoogroups.com
Subscribe: CoolCollectionsForYou-subscribe@yahoogroups.com
Unsubscribe: CoolCollectionsForYou-unsubscribe@yahoogroups.com
List owner: CoolCollectionsForYou-owner@yahoogroups.com

R i z w a n-A l a m   - Owner
Alam.Rizwan@Yahoo.com

Shamsher Afridi  - Sr. Moderator
jimrizin@Yahoo.com

Raj Singh Tomar  - Moderator/Designer
rajsinghtomar@aol.com

Nikita Anand  - Moderator/Designer
hotnsexytulip@yahoo.com

------------------
DISCLAIMER :
------------------


This message serves informational purposes only and should not be viewed as an irrevocable indenture between anyone. If you have erroneously received this message, please delete it immediately and notify the sender at CoolCollectionsForYou-Owner@yahoogroups.com. The recipient acknowledges that any views expressed in this message are those of the Individual sender and no binding nature of the message shall be implied or assumed unless the sender does so expressly with due authority of The C.C.4.U. Group. reserves the right to repeal, change, amend, modify, add, or withdraw the contents herein without notice or obligation.
---------------------------------------------------
Note:- CoolCollectionsForYou is Not Responsible For Any Claims.
---------------------------------------------------
.

__,_._,___

No comments:

Post a Comment