Search This Blog

Saturday, 30 June 2012

[Yaadein_Meri] AHADEES MUBARAKA SAWW

 

احادیثِ مبارکہ
 
   
ابو ہریرہؓ سے روایت ہے، نبی ﷺنے فرمایا: جب بھی کچھ لو گ مل کر اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں اللہ کی کتاب کی تلاوت کرتے ہیں اس کو ایک دوسرے سے سمجھتے ہیں تب (اللہ کی جانب سے) ان پر سکینت نازل ہونے لگتی ہے اللہ کی رحمت ان کو گھیر لیتی ہے اور فرشتے ا ن کے گرد اگرد اکٹھے ہونے لگتے ہیں اوراللہ ان کاذکر اپنے مقرب (فرشتوں) میں کرتا ہے
عن ابی ھریرة ان النبی قال: مااجتمع قوم فی بیت من بیوت اﷲ یتلون کتاب اﷲ وبتدارسونہ بینھم الانزلت علیھم السکینة و غشیتھم الرحمة و خفتھم الملائکہ وذکرھم اﷲ فیمن عندہ۔ رواہ مسلم
عبداللہؓ بن مسعود سے روایت ہے، کہا: یہ قرآن اللہ کا دستر خوان ہے پس اس سے جتناحظ اٹھا سکتے ہو، اٹھالو ۔یہ قرآن اللہ کی مضبوط رسی ہے ۔ ہر طرف روشنی کردینے والا نور ہے ۔ یہ ہر مرض کی شفا ہے۔ ہر مسئلے کا علاج ہے۔ جوا س سے چمٹ رہے یہ اس کا سہارا اور نجات ہے۔ جو اس کے پیچھے ہولیا وہ پار لگ کر رہے گا۔نہ وہ کبھی بھٹکے گا کہ اسے شرمسار ہونا پڑے اور نہ وہ کسی ٹیڑھ پن کا شکار ہوگا کہ اسے سیدھا کرنا پڑے۔ اس قرآن کے عجائب کبھی ختم نہ ہونگے بار بار پڑھا جانے کے باوجود بھی یہ کبھی پرانا نہیں ہوگا۔ اسکوخوب پڑھو۔ اللہ اس کا ایک ایک حرف پڑھنے پر تمہیں اجر دے گا۔ دیکھو میں یہ بھی نہیں کہتا کہ الم ایک حرف ہے بلکہ الف ایک حرف ہے لام ایک حرف ہے او رمیم ایک حرف ۔
عن عبداللہ بن مسعود انہ قال: ان ھذا القرآن مائدة اﷲ فاقبلوا مائدتہ ما استطعتم ان ھذا القرآن حبل اﷲ المتین والنور المبین والشفاءالنافع ، عصمة لمن تمسک بہ ، ونجاة لمن اتبعہ ، لا یزیغ فیستعتب ، ولا یعوج فیقوم ، ولا تنقضی عجائبہ ولا یخلق من کثرة الترداد، اتلوہ فان ﷲ یا جرکم علی تلاوتہ کل حرف عشر حسنات ، اما انی لا اقول الم حرف و لکن الف حرف ولام حرف ومیم حرف۔ رواہ الحاکم
عبداللہؓ بن عمرؓ سے روایت ہے، نبی ﷺنے فرمایا: روزہ اور قرآن دونوں قیامت کے روز بندے کے سفارشی بن کرآئیں گے۔ روزہ کہے گا پروردگار! میں نے اسے کھانے پینے اور شہوت سے روک رکھا تھا، اب تو اس کےلئے میری شفاعت قبول فرما! قرآن کہے گا میں نے راتوں کواس کو نیند سے باز رکھا اب تو اس کےلئے میری شفاعت قبول فرما ۔ آپ فرماتے ہیں :دونوں کی سفارش ہی قبول ہوگی
عن عبداللہ بن عمر ان النبی قال:الصیام والقرآن یشفعان للعبد یوم القیامہ یقول الصیام ای رب منعتہ الطعام والشھوة فشفعنی فیہ ، و یقول القرآن منعتہ النوم باللیل فشفعنی فیہ، قال: فیشفعان۔( رواہ احمد و الطبرانی و الحاکم و قال صحیح علی شرط مسلم)
ابوہریرہؓ سے روایت ہے، نبی ﷺنے فرمایا: جو آدمی گناہ کی بات اور گناہ کے کام سے باز نہیں آتا۔ جہالت اور بد تمیزی بھی نہیں چھوڑتا تو اللہ کو یہ حاجت تو نہیں کہ ایسا آدمی بس صرف اپنا کھانا پینا چھوڑ کر بیٹھ رہے
عن ابی ھریرة عن النبی قال :من لم ید ع قول الزور والعمل بہ والجھل فلیس ﷲ حاجة فی ان یدع طعامہ و شرابہ(رواہ البخاری)
ابوہریرہ ؓسے روایت ہے کہ نبی ﷺنے فرمایا: روزہ دار بھول کر کچھ کھا پی لے تو (اسکا روزہ ٹوٹا نہیں) وہ اسی کو پورا کرے کیونکہ دراصل یہ اسے اللہ نے کھلایا اور پلایا ہے
عن ابی ھریرة عن النبی انہ قال:من نسی وھو صائم فاکل اوشرب فلیتم صومہ فانما اطعمہ اﷲ وسقاہ (متفق علیہ)
عامرؓ بن ربیعہ سے روایت ہے ،کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺکو بے شمارمرتبہ روزے کی حالت میں مسواک کرتے ہوئے دیکھا ہےعن عامر بن ربیعة رایت النبی مالا احصی یتوسک وھو صائم۔(رواہ احمد و ابو داود والترمذی و قال ابن حجر اسنادہ جید)
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے: نبی ﷺنے (رمضان کی) ایک رات( تراویح) نماز پڑھی لوگ بھی آپ کے پیچھے نماز پڑھنے لگے۔ اگلی رات پھر پڑھی تب لوگ اور بھی زیادہ ہوگئے۔ پھر تیسری یا چوتھی رات بھی لوگ اکٹھے ہوئے مگر رسول اللہ باہر نہ آئے جب صبح ہوئی تو آپ تشریف لائے اور فرمایا تمہارا انتظار کرنا مجھے معلوم تھا مجھے باہر آکر تمہارے ساتھ شامل ہونے میں کوئی مانع نہیں تھا سوائے اس کے کہ مجھے ڈر ہوا کہ کہیں یہ تم پر فرض نہ ٹھہر جائےعن عائشة ان النبی صلی فی المسجد ذات لیلة و صلی لصلاتہ ناس ثم صلی من القابلة و کثر الناس ثم اجتمعوا من اللیلة الثالثة او الرابعة فلم یخرج الیھم رسول اﷲ فلمااصبح قال قد رایت الذی صنعتم لم یمنعنی من الخروج الیکم الا انی خشیت ان تفرض علیکم
ابوذرغفاریؓ سے روایت ہے کہتے ہیں: ہم نبی ﷺکے ساتھ روزے رکھتے رہے آپ نے ہمیں رات کی (تراویح) نما ز نہیں پڑھائی تا آنکہ رمضان کی سات راتیں گزر گئیں تب آپ نے ہمیں نماز پڑھائی یہاں تک کہ تہائی رات گزر گئی۔ پھر آپ نے چوبیسویں رات نماز نہ پڑھائی پھر پچیسویں رات نماز پڑھائی یہاں تک کہ آدھی رات گزر گئی۔ تب ہم نے کہا اے اللہ کے رسول اگر باقی کی رات بھی آپ ہمیں نوافل پڑھائیں! آپ نے فرمایا کہ بس جوآدمی امام کی اقتدا میں (تراویح کا) قیام کرے اور امام کے ختم کرنے تک (اس کے ساتھ پڑھتا رہے) اس کےلئے پوری رات ہی کاقیام لکھا جاتا ہےعن ابی ذر قال صمنا مع النبی فلم یعلم بنا حتی بقی سبع من الشھر فقام بنا حتی ذھب ثلث اللیل ثم لم یقم بنا فی السادسة ثم قام بنا فی الخامسة حتی ذھب شطر اللیل ای نصفہ فقلنا ۔ یار سول اﷲ لونفلتنا بقیة لیلتنا ھذہ ؟فقال انہ من قام مع الامام حتی ینصرف کتب لہ قیام لیلة (رواہ اھل السنن بسند صحیح)
عبداللہؓ بن عمرؓ سے نبی کریم ﷺ کا یہ قول مروی ہے، کہا: اللہ کی بندیوں (عورتوں) کو اللہ کی مسجدوں میں آنے سے مت روکا کرو عن ابن عمر قول رسول اﷲ لا تمنعو ااما ءاﷲ مساجد اﷲ (البخاری)
ام سلمہؓ سے روایت ہے کہتی ہیں: نبی ﷺکا معمول تھا کہ آپ کے نماز سے سلام پھیرتے ہی عورتیں اٹھ جاتیں اور آپ تھوڑی دیر اپنی جگہ پر بیٹھے رہتے ام سلمہؓ کہتی ہیں :ویسے تو اللہ بہتر جانتا ہے مگر ہمار ا خیال تھا کہ آپ ایسا اس لیے کرتے ہیں کہ عورتیں مردوں سے پہلے اٹھ جائیں۔عن ام سلمة قالت، کان النبی صلی اللہ علیہ وسلم اذا سلم قام النسا ءحین یقضی تسلیمہ وھو یمکث فی مقامہ یسیر ا قبل ان یقوم قالت نری واﷲ اعلم ان ذلک کا ن لکی ینصرف النساءقبل ان یدرکھن الرجال( رواہ البخاری)
محمد بن زیادسے روایت ہے کہ میں نے حضرت ابو ہریرہ ؓکو کہتے سنا ہے کہ رسول اللہ ﷺنے نے فرمایا: چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر عید کرو ۔اگر دھندلاہٹ کی وجہ سے چاند دیکھ نہ سکو تو مہینہ تیس دن کا پوراکرلوعن محمد بن زیاد قال سمعت ابا ھریرة یقول قال رسول اللہ صوموا لرؤیتہ وافطروا لرؤیتہ فان غمی علیکم الشھر فعدوا ثلا ثین (رواہ مسلم)
عبداللہؓ بن عباسؓ سے روایت ہے، کہتے ہیں: نبی ﷺ کے پاس ایک اعرابی آیا اور کہامیں نے رمضان کاچاند دیکھا ہے۔ آپ نے فرمایا:کیا تم شہادت دیتے ہو کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں؟اس نے کہا ہاں۔ آپ نے فرمایا: کیا تم شہادت دیتے ہو کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں؟ اس نے کہا ہاں۔آپ نے فرمایا: اے بلال اعلان کردو کہ لوگ صبح روزہ رکھیںعن ابن عباس قال جاءاعرابی الی النبی فقال:انی رایت الھلال یعنی رمضان فقال اتشھد ان لا الہ الا اﷲ؟ قال نعم قال اتشھد ان محمدا رسول اﷲ ؟ قال نعم قال یا بلال اذن فی الناس فلیصو موا غدا (اخرجہ الخمسة الا حمد)
عبدالرحمن بن زید بن الخطاب صحابہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: بس دو گواہ اگر مسلمان ہو ں چاند دیکھنے کی شہاد ت دے دیں تو روزہ بھی رکھو اور عیدبھی کروعن عبدالرحمن بن زید بن الخطاب ان اصحاب رسول اﷲ حد ثوہ ان رسول اﷲ قال ان شھد شاہدان مسلمان فصوموا وافطروا  (رواہ احمد و اسناد لاباس بہ علی اختلاف فیہ ولہ شاھد عند ابی داود والدار قطنی)
عبداللہؓ بن عمرؓ سے روایت ہے، کہتے ہیں نبی ﷺنے فرمایا: عظمت والی رات (یعنی لیلتہ القدر) کو رمضان کی آخری دس راتوں میں پانے کی کوشش کرو اگرکسی سے کچھ سستی او رکوتاہی ہوہی جائے تو آخر ی سات راتوں میں تو وہ ہرگز بھی ہمت نہ ہارےعن عبداﷲ بن عمر ان النبی قال:التمسوھا فی العشر الاواخر (یعنی لیلة القدر) فان ضعف احدکم او عجر فلا یغلبن علی السبع البواقی( رواہ مسلم)
عائشہؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:  عظمت والی رات ( شب قدر) کو رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں پانے کی کوشش کروعن عائشہ ان رسول قال:تحروا لیلة القدر فی الوتر من العشر الاواخر من رمضان( رواہ البخاری)
ابیؓ بن کعب کہتے ہیں: اللہ کی قسم مجھے معلوم ہے وہ کون سی رات ہے ۔یہ وہی رات ہے جس رات اللہ کے رسول نے ہمیں قیام کرنے کا حکم دیا تھا۔ یہ ستائیسویں رات ہےعن ابی کعب انہ قال:واﷲ انی لاعلم ای لیلة ھی ، ھی اللیلة التی امرنا رسول اللہ القیام بھا،ھی لیلة سبع و عشرین ( رواہ المسلم)
ابوہریرہ ؓسے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ فرمایا : بندہ اپنے رب سے اس لمحے سب سے زیادہ قریب ہوچکا ہوتا ہے جب وہ سجدے میں پڑا ہو۔اس (قربت کی گھڑی) میں جتنی ہوسکے دعا کرلیا کروعن ابی ہریرة ان رسول اللہ قال:اقرب ما یکون العبد الی ربہ وھو ساجد ف اَکثرو الدعاء(رواہ مسلم)
عبداللہؓ بن عباسؓ کہتے ہیں اللہ کے رسول نے فرمایا: آگاہ رہو مجھے رکوع اور سجودکی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع کیا گیا ہے پس جب تم رکوع میں جھکو تو پرودگار عالم کی تعظیم بیان کرو اور سجدے میں پڑو تو دعا و مناجات کی پوری کوشش کیا کرو۔ بہت امکان ہے کہ سجدے میں تمہاری سنی جائےعن ابن عباس قال قال رسول الا وانی نھیت ان اقرا القران راکعا اوساجداًواما الرکوع فعظموا فیہ الرب عزوجل واما السجود فاجتھدوا فی الدعاءفقمن ان یستجاب لکم
عبداللہؓ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے حکم دیا ہے کہ: زکات فطر(فطرانہ) عید کی نماز کو نکلنے کے وقت سے پہلے پہلے ادا کردی جائےعن عبداﷲ بن عمر ان النبی امر بزکوة الفطر ان تودی قبل خروج الناس الی الصلوة (متفق علیہ)
ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺنے فرمایا: 
سحری کھانے میں برکت ہے پس اسے ہر گز ترک نہ کرو چاہے تم میں سے کوئی شخص پانی کا ایک گھونٹ ہی پیئے کیونکہ اللہ خود بھی اور اس کے فرشتے بھی سحری کرنے والوں پر درود بھیجتے ہیں
عن ابی سعید الخدری قال :قال رسول اللہ السحور کلہ برکة فلا تترکوہ ولو ان یجرع احدکم جرعہ ماءفان اﷲ وملا ئکتہ یصلون علی المتسحرین (رواہ احمد وقال المنذری اسنادہ قوی)
ابوہریرہؓ سے روایت ہے، نبیﷺ نے فرمایا: مومن کےلئے کھجور کی سحری کیا ہی اچھی ہے!عن ابن ھریرة عن النبی قال :نعم سحور المومن التمر
انسؓ سے روایت ہے: نبی روزہ کھولتے تو بس نماز مغرب سے پہلے کچھ تازہ کھجوریں ہی لیتے۔ تازہ کھجوریں نہ ہوتیں تو عام کھجوریں لیتے یہ بھی نہ ہوتیں تو پانی کے چھوٹے چھوٹے چندگھونٹ ہی لے لیتےعن انس قال:کان النبی یفطر قبل ان یصلی علی رطبات فان لم تکن رطبات فتمرات فان لم تکن لہ تمرات حساحسوات من ماء (رواہ احمد ابوداود والترمذی و اسناد حسن جدا)
ابوذرؓ سے روایت ہے، رسول اللہ نے فرمایا : میر ی امت بہت ہی اچھی رہے گی جب تک و ہ افطار میں جلد ی اور سحری میں تاخیر کرتی رہیعن ابی ذر قال:قال رسول اللہ لاتزال امتی بخیر ما عجلوا الافطار و اخروا السحور( رواہ احمد)
زید بن خالد جہنیؓ سے روایت ہے، نبی نے فرمایا : جو کسی روزہ دار کوافطار کروائے اسے اس کے روزے جتنا ہی اجر مل جاتا ہے جبکہ روزہ دار کا اپنا اجر بھی کم نہیں ہوتاعن زید بن خالد الجھنی عن النبی قال:من فطر صائما کتب لہ مثل اجرہ الا انہ لا ینقص من اجر الصائم (الدارمی)
معاذ بن زہرہ (تابعی صحابی کا ذکر کئے بغیر) روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺجب روزہ افطار کرتے توکہتے: اے اللہ تیرے لئے میں نے روزہ رکھا اب تیرا دیا کھا کر افطار کرتاہوںعن معاذ بن زہرة اَانہ بلغہ ان النبی کان اذا افطر قال اللہم لک صمت وعلی رزقک افطرت
رواہ اَبو داود والحدیث مرسل
عبداللہؓ بن عمرؓ سے روایت ہے، نبی جب روزہ کھول لیتے تو کہتے: پیاس بجھی، رگوں کو تراوت ملی او ر اللہ نے چاہا تو اجر بھی پکا !
عن عبد اللہ بن عمران ان النبی کان اذا افطر یقول ذہب الظمأ وابتلت العروق وثبت الاجر ان شاءاللہ رواہ ابو داود واسنادہ حسن
 

__._,_.___
Recent Activity:
.

__,_._,___

[Yaadein_Meri] تحریک ریشمی رومال کے پس منظر میں

 

تحریک ریشمی رومال کے پس منظر میں

ہندوستان کي جنگِ آزادي کي جدو جہد ميں ملک کے قريب سبھي فرقوں اور حلقوں نے اپني حصہ داري نبھائي اور اپنے وطنِ عزيز کي عزت وحرمت کے لئے لاتعداد قربانياں ديں سعي آزادي کي اس تاريخ ميں مسلمانوں کے صبرواستقلال اور جواں مردي کے نقوش سدا روشن وتابندہ رہيں گے

انگريزوں کے ناپاک عزائم وقدم جس روز سے ہندوستان کي زمين پر پڑے ان کو اکھاڑنے کے لئے نواب حيدرعلي (1786)، شيرميسور ٹيپوسلطان (1799)، نواب سراج الدولہ (1757)، حافظ رحمت خاں شہيد (1774) کے علاوہ مسلمانوں کي ايک غيور جماعت ابتداء سے ہي سرگرم رہي ہے ?يہ وہ افراد تھے جو فرنگي چالوں اور ارادوں سے بخوبي واقف تھے?اس سلسلے کے سرخيل امام الہند شاہ ولي اللہ محدث دہلوي (1762) اور ان کے نامور صاحبزادگان تھے? شاہ صاحب اپنے عہد کے نہ صرف ممتاز عالم دين تھے بلکہ وہ اپني ذات ميں عظيم مفکر اور جليل القدر دانشور بھي تھے? ان کي دوربين نظر نے ملک کے مستقبل کي پوري پوري نشاندہي سو سال قبل کردي تھي اور ساتھ ہي اس عذاب سے نجات وتحفظ کي تدابير بھي تجويز کي تھيں، مگر افسوس کہ يہ تحريک صرف مذہبي ا?واز تصور کرلي گئي نتيجتاً ہندوستان کلي طور پر غلامي کي زنجيروں ميں قيد ہوگيا? شاہ صاحب کے بڑے بيٹے شاہ عبد العزيز (1824)نے فاضل والد کي وفات کے بعد ان کي کوششوں پر عمل کرتے ہوئے برطانوي سرکار کے خلاف نہ صرف قلمي جہاد کيا بلکہ ديگر صوبائي راجائوں کو بذريعہ خطوط متحد اور ا?گاہ کيا? فتاوي? عزيزي ميں رقم طراز ہيں:?
'' يہاں روساء نصاري? کا حکم بلا دغدغہ اور بے دھڑک جاري ہے اور ان کا حکم جاري اور نافذ ہونے کا مطلب يہ ہے کہ ملک داري اور ہندوستان رعايا، خراج وباج ، مال تجارت پر ٹيکس ، ڈاکوئوں اور چوروں کو سزائيں ، مقدمات کے تصفيے، جرائم کي سزائيں وغيرہ (ان تمام معاملات ميں )يہ لوگ بطور خود حاکم اور مختارِ مطلق ہيں، ہندوستانيوں کو ان کے بارے کوئي دخل نہيں''
شاہ عبد العزيز نے ہندوستان کو دارالحرب قرار ديکر غير ملکي اقتدار کے خلاف صدائے احتجاج بلند کي?علاوہ ازيں سيد احمد شہيد? نے بھي مختلف صوبائي راجائوں کو ايک پليٹ فارم پر لانے کي جدوجہد کي? مثلاً والي ? گواليار راجاہندورائو کو لکھا:
''جناب کو خوب معلوم ہے کہ پرديس سمندر پار کے رہنے والے دنيا جہاں کے تاجدار اور يہ سودا بيچنے والے سلطنت کے مالک بن گئے ہيں? بڑے بڑے اميروں کي امارت بڑے بڑے اہلِ حکومت کي حکومت اور ان کي عزت وحرمت کو انہوں نے خاک ميں ملاديا ہے، جو حکومت وسياست کے مردِ ميدا ن تھے وہ ہاتھ پرہاتھ دھرے بيٹھے ہيں?''
يہ صداہندوستان کے ان سچے وطن پرستوں کي تھي جنہوں نے ملک کي ا?زادي کو اپنا مذہب ودين سمجھا تھا? شاہ عبد العزيز کے مايہ? ناز بھتيجے شہيد اعظم شاہ اسماعيل (1831) کے جذبہ? حب الوطني سے سر شار جملوں کا وزن ديکھئے ، ''منصب ِ امامت'' ميں لکھتے ہيں:?
''ان کو (انگريزوں کو)جڑسے اکھاڑ پھينکنا عين انتظام ہے اور ان کو فنا کر دينا عين اسلام ہے? ہر صاحب ِاقتدار کي اطاعت کرنا حکمِ شريعت نہيں ہے''
يہي ولولہ اور وطنيت کا ثبوت اس فکر ومشرب کي ممتاز شخصيت سيد احمد شہيد (1831)اور ان کي جماعت ميں موجزن تھا? انيسويں صدي کي ابتداء ميں مسلمانوں کي تنظيمي صلاحيت، عسکري قابليت ، معاملہ فہمي اور تدبر کا جو کچھ بچا کچھا سرمايہ رہ گيا تھا اس کو سيد صاحب نے بہترين طريقے سے استعمال کيا? وقتي طور پر ان کو ناکامي ضرور ہوئي، ليکن ان کي تحريک نے اہل ہند ميں سرفروشي اور وطن پرستي کي ايسي ا?گ سلگادي تھي جو حصولِ ا?زادي تک ٹھنڈي نہيں ہوئي، بلاشبہ سيد احمد شہيد اور ان کے رفقاء کار کے خون سے ہندستان کي ا?زادي کا پودا سينچا گيا ?شاطر فرنگيوں کے لئے سيد صاحب کي حکمت عملي ناسور بنتي جارہي تھي ،اسي لئے انگريز مو?رخين نے اس کو مذہبي رنگ ديکر وہابي لقب سے بدنام کيا اور اس کو سکھ مخالف محاذ قرار ديا، جب کہ اس شورش خيز عہد ميں يہ مہم اہل ہند کي عزت وا?برو کے دفاع کے ساتھ عوامي وسماجي اصلاح کے لئے بھي بھر پور کوشاں تھي?1831 کے (شاہ اسماعيل ، سيد احمد شہيد کي شہادت کے بعد )چھبيس برس بعد1857 کا انقلابي طوفان برپا ہوا جس کي پيشوائي بھي اسي مکتب فکر کے افراد نے ہر قسم کي قرباني سے کي تھي? ان ميں حاجي امداد اللہ ، (1899)مولانا محمد قاسم نانوتوي (1880)، مولانا رشيد احمد گنگوہي (1905)،شيخ محمد محدث تھانوي (1879)، مولانا ضامن شہيد (1857)، مولانا رحمت اللہ کيرانوي (1891)، مولانا منيرنانوتوي (1895)،ڈاکٹر وزير خاں(1872)، جنرل بخت خاں علامہ فضل حق خير ا?بادي (1861)،امام بخش صہبائي (1857)،مولانا جعفر تھانيسري (1900)،مفتي عنايت کاکوري (1872)  مولانا عبد القادر لدھيانوي? ،قاضي عنايت علي، نواب مصطفي خان شيفتہ (1286ھ) وغيرہ کے اسمائے گرامي قابلِ ذکر ہيں?
1857 کے بعد دنيا کي نام نہاد مہذب قوم نصاري? نے جس بربريت اور سفا کي کي مثال تاريخ ميں رقم کي اس کي نظير کمياب ہے? يہي ظلم وجبر اہل ہند کے دل ودماغ پر برسوں طاري رہا ، بالا?خر جوش وجذبہ اور نئي سوچ وفکر کا سورج پھر سے طلوع ہوا اور اہل ہند نے اپنے حقوق وا?زادي کا مطالبہ دوبارہ شروع کيا? حيرت انگيز بات يہ ہے کہ اس عظيم جدو جہد کا ا?غاز ہندوستاني مدارس اسلاميہ سے ہوا جبکہ يہي علماء ہند سب سے زيادہ انگريزي عتاب کا نشانہ بنے تھے? 1857کي ناکام جنگ ا?زادي کے ساتھ ساتھ انگريزوں نے مدارسِ اسلاميہ کو شديد نقصان پہنچايا تھا حتي? کہ ان کا نام ونشان تک ہندوستان سے مٹانے ميں کوئي کسر نہيں چھوڑي تھي?
1866 کو اتر پرديش صوبے کے ايک معمولي قصبہ ديوبند ميں چند خدا تربندوں کے اتفاق سے ايک ديني مکتب کي بنياد رکھي گئي جس کا مقصد مسلمانوں کو ديني تعليم کے ساتھ جوڑنا اور ہندوستان ميں اسلامي تشخص کا دفاع کرنے کے ساتھ فرنگيوں کے خلاف نئي حکمتِ عملي کے ساتھ متحد ہوکر ان کو ملک بدر کرنا بھي تھا، بفضلہ تعالي? دارالعلوم اپنے مقاصد ميں کامياب رہا اور ا?ج عالم اسلام ميں اپني تعليمي، فکري، اصلاحي، اخلاقي خصوصيات کے ساتھ کسي تعارف کا محتاج نہيں?
دارالعلوم کے روحِ رواں حج? الاسلام مولانا محمد قاسم نانوتوي? (1880)نے اپنے اساتذہ اور بزرگوں حاجي امداد اللہ، شاہ اسحاق ، سيد احمد شہيد کے مشن کو ا?گے بڑھاتے ہوئے اپنے تلامذہ کو انگريز مخالف فکر ونظر سے پوري طرح ٹرينڈ کيا? يوں تو ان کے سبھي شاگرد علمي، ديني اور ملي خدمات کے لئے مشہور ہيں، ليکن جو شہرت وعظمت شيخ الہند مولانا محمود حسن (1920) کے حصے ميں ا?ئي وہ لا زوال بھي ہے اور بے مثال بھي، اپنے استاد مربي کے مقصد ومنشا کو ا?گے بڑھاتے ہوئے حضرت شيخ الہند نے ايک ايسے منصوبے کو ترتيب ديا جس نے برطانوي حکومت کا جينا حرام کرديا تھا? علاوہ ازيں حصول ا?زادي کے لئے ايسي راہ ہموار کي کہ جس پر چل کر کاروانِ ا?زادي نے منزلِ مقصود حاصل کي? يہ تحريک ''ريشمي رومال'' کے نام سے موسوم ہوئي? معروف مصنف غلام رسول مہر نے اس تحريک کے بارے ميں اپني کتاب ''سرگزشت مجاہدين'' صفحہ 252پر لکھا ہے?
''ميرے مطالعہ اور غور وفکر کا نچوڑ يہ ہے کہ حضرت شيخ الہند اپني عملي زندگي کے ا?غاز ہي ميں ايک نقشہ? عمل تيار کرچکے تھے اور اسے لباس عمل پہنانے کي کوششيں انہوں نے اس وقت سے شروع کردي تھيں جب ہندوستان کے اندر سياسي سرگرمياں محض برائے نام تھيں?''
ہندوستان کي ا?زادي کے لئے ديوبند سے اٹھنے والي يہ تحريک برسوں تک برطانوي خفيہ محکمہ کا معما بني رہي?اعلي? افسران حيران وپريشان تھے کہ عوامي سطح پر ہماري اس درجہ مخالفت کيوں ہو رہي ہے? دارالعلوم کے شکستہ ہجرے اور حضرت شيخ الہند کے گھر کے تہہ خانہ ميں تحريک ريشمي رومال کے منصوبے تيار کئے جاتے تھے? ريشمي کپڑے کے ٹکڑوں پر مراسلت کي مناسبت سے اس کو ريشمي رومال تحريک کا عنوان ديا گيا? واضح ہو کہ يہ منصوبہ ا?زادي نہ صرف ہندوستان بلکہ پورے برصغير کو انگريزوں سے پاک کرنے کے لئے تيارکيا گيا تھا? اس تحريک کي تائيد اور نشر واشاعت ميں غير ملکي بعض اہم شخصيات نے بھي حصہ ليا تھا? برٹش گورنمنٹ کے خفيہ ريکارڈ سے مندرجہ ذيل اسماء کي شموليت ثابت ہوتي ہے? احمد کرستان (روس)،عبد العزيز (مصر)، انور پاشا (ترکي)،محمد جمال (شام)، محمد غالب( حجاز)، مصري پاشا (مدينہ منورہ)، حبيب اللہ( افغانستان) ، شيخ رحيم( سندھ) ،محي الدين( کابل)وغيرہ کے نام قابل ذکر ہيں?
1907 کو اس تحريک کي بھنک سي ا?ئي ڈي کو ملتے ہي اس نے ملک گير پيمانے پر اس کي تحقيق وتفتيش شروع کردي? بالا?خر اگست1916 ميں اس کے تين خطوط پکڑے گئے، جو کابل سے حجاز ارسال کئے جارہے تھے اور جب اس منصوبے کا راز کھلا تو معلوم ہوا کہ ہندوستان سميت مختلف ممالک ميں اس کے ڈھائي سو مراکز چل رہے تھے ?جن ميں ''ياغستان اور کابل کو مرکزي حيثيت حاصل تھي، جہاں حاجي ترنگ زئي انگريزوں کے خلاف کام کررہے تھے?''جنودِ ربانيہ'' کے نام سے اس کے کارکنان کي شناخت کي گئي، اس جماعت کے کارندوں کي ايک فہرست برٹش گورنمنٹ کي خفيہ ايجنسي نے تيار کي تھي ?اس ميں کئي سو مجاہدين حريت کي مختصر کيفيات تحرير ہيں جن کے تعارف کے لئے سيکڑوں صفحات درکار ہيں ?اس لسٹ کے چند نام درج ذيل ہيں : مولانا ابو الکلام ا?زاد، مولانا محمد علي جوہر، حکيم اجمل خاں، نواب وقار الملک، مولانا وحيد احمد، مولانا عزير گل پيشاوري، حکيم نصرف حسين کوڑا جہاں ا?بادي، رضوان شاہ کابل، منير ٹرکي، انور شاہ کشميري ديوبند، شبير احمد عثماني ديوبند، مطلوب الرحمن عثماني ديوبند، عزيز الرحمن عثماني ديوبند، حبيب الرحمن عثماني ديوبند، مولانا متين ديوبند، خليل احمدانبھيٹوي، احمد علي لاہوري، ظفر علي خاں لاہور ، سيدہادي حسن مظفر نگر، سيد سليمان ندوي، محمد حسن حيدر ا?باد، سہول دربھنگہ، حسرت موہاني، برکت اللہ بھوپالي، راجہ مہيندر پرتاپ ، ہرنام سنگھ راولپنڈي، کالا سنگھ لدھيانہ ڈاکٹر متھرا سنگھ چکوال، خدا بخش راجستھاني، شجاع اللہ شملہ، فضل ربي ہزارہ، عبد الرب لکھنو??
مندرجہ بالا اسمائے گرامي برٹش سي ا?ئي ڈي رپورٹ ميں شامل ہيں? ان ناموں کے علاوہ سيکڑوں سرفروشانِ وطن وہ بھي ہوں گے جنہوں نے کسي نہ کسي طرح سے اپني حب الوطني کے ساتھ اپنے عزم وہمت کا مظاہرہ کيا ہوگا اور متعدد ا?زادي? ہند کے علمبردار وہ بھي ہوں گے جن تک سي ا?ئي ڈي نہيں پہنچ سکي ہو گي? ا?زادي ہند کے متوالوں کے ان باوقار ناموں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان کے عوام وخواص نے '' ريشمي رومال '' تحريک ميں حصہ ليا تھا اور اپنا سب کچھ وطن پر قربان کرديا تھا? ا?خر ميں ہم نہايت اختصار کے ساتھ ان وجوہات پر روشني ڈليں گے جو تحريک ريشمي رومال کي ناکامي کا باعث بنيں?
اول حجاز کے گورنر کا انگريزوں سے مصلحتاً صلح کرکے بہت سے راز انگريزوں کو دينا، دوم محمد ہادي حسن کے ذريعہ قائد اعظم حضرت شيخ الہند ? سميت مولانا حسين احمد مدني، مولانا وحيد احمد، مولانا عزير گل، حکيم نصرت کو مکہ مکرمہ سے گرفتار کر کے مالٹا کي جيل ميں ساڑھے تين سال قيد کرنا? ديانت دار مو?رخين اور صحت مند تاريخ سے واقف افراد اس حقيقت سے انکار نہيں کرسکتے کہ اس تحريک کے بعد ايشيا اور ہندوستان ميں جتني برٹش مخالف ا?وازيں ابھريں ان سب کو ريشمي رومال مہم سے حوصلہ اور جذبہ حاصل ہوا اور اسي بنياد کے سہارے انہوں نے جدو جہد کر کے ا?زادي حاصل کي? بلاشبہ اس تحريک  کے قائدين اور کارکنان کا بلند نصب العين اور نيک نيتي سدا تاريخ ميں زندہ رہيں گے بھلے ہي ا?زادي ہند کي نئي تاريخ ميں اس پر پردے ڈالنے کي کوشش کي جائے

اپنی مٹی پہ چلنے کا سلیقہ سیکھو 
سنگ مرمر پہ چلوگے تو پھسل جاوگے
اقبال رحمہ اللہ 
 
رائیٹر کا نام مس ہو گیا ہے ۔۔ معذرت ساتھ



Regards
BazMi
Karachi-Pakistan





 

__._,_.___
Recent Activity:
.

__,_._,___

Friday, 29 June 2012

Re: [Yaadein_Meri] Sexually Transmitted Diseases جنسی بیماریاں زناکاری کا نتیجہ ہیں

 



On Sat, Jun 30, 2012 at 2:13 AM, acci jan <accijan@yahoo.com> wrote:
Jazak Allah Muhammad.
Jazak Allah aids k bare m mazed likhne ki zarorat he.
From: Mohammed <kasur66@yahoo.com>
To: US M <american-muslims@yahoogroups.com>; Ayub <forayub@yahoo.com>; beautiful_teachings_of_Islam <beautiful_teachings_of_Islam@yahoogroups.com>; ghulam yusuf <ghulam_yusuf@yahoo.com>; Girlz-Group <Girlz-Group@yahoogroups.com>; Islam <islam-in-urdu@yahoogroups.com>; US I <Islam-n-Muslims@yahoogroups.com>; Karachians 2 <karachians@yahoogroups.com>; "kasur66@hotmail.com" <kasur66@hotmail.com>; Masjid Nabwi <MasjidNabwi@yahoogroups.com>; Mohammed Ishaq <kasur66@gmail.com>; Shoaib <mshoaibtanoli@googlegroups.com>; Mustafa Mughal <gmughal@saudioger.com>; PAF <PAF_OPENFORUM@yahoogroups.com>; Pak Pal <pakistan-pal@yahoogroups.com>; Pak Front <PakistanFront@yahoogroups.com>; Pak US <PakistaniAmericans@yahoogroups.com>; Quran_Academy Moderator <Quran_Academy-owner@yahoogroups.com>; The-Islam-World <The-Islam-World@yahoogroups.com>; ummatul-islam <ummatul-islam@yahoogroups.com>; Yaadein <Yaadein_Meri@yahoogroups.com>
Sent: Friday, June 29, 2012 11:54 PM
Subject: [Yaadein_Meri] Sexually Transmitted Diseases جنسی بیماریاں زناکاری کا نتیجہ ہیں








__._,_.___
Recent Activity:
.

__,_._,___

Re: [Yaadein_Meri] No wonder so many people like it! Coke and Pepsi contain ALCOHOL, reveals French research

 

wo pagal nahin ke saaf saaf alcohal likh den. wo ya to code likhtay hain ya phir bunyadi ajza.

From: Habibi Matrimonials <habibimatrimonials@yahoo.com>
To: "Yaadein_Meri@yahoogroups.com" <Yaadein_Meri@yahoogroups.com>
Sent: Saturday, June 30, 2012 6:16 AM
Subject: Re: [Yaadein_Meri] No wonder so many people like it! Coke and Pepsi contain ALCOHOL, reveals French research
 

 
I have read the labels and it doesn't say it contains alcohol. I wouldn't believe everything you read..
 

From: Rubina Yasmeen <rubina_yas@yahoo.com>
To: Rubina_Yas@yahoo.com
Sent: Thursday, June 28, 2012 4:33 PM
Subject: [Yaadein_Meri] No wonder so many people like it! Coke and Pepsi contain ALCOHOL, reveals French research
 
As I Received.........................................




--- On Fri, 29/6/12, zaheerhusain khan <zaheerhusainkhan@yahoo.com> wrote:

From: zaheerhusain khan <zaheerhusainkhan@yahoo.com>
Subject: Fwd: MailOnline :: No wonder so many people like it! Coke and Pepsi contain ALCOHOL, reveals French research
To: "Ebrahim Rashid" <ebrahim.rashid@gmail.com>, "Zaheer Husain Khan" <zaheerhusainkhan@yahoo.com>
Date: Friday, 29 June, 2012, 12:25 AM

BISMILLAH HIR REHMAN NIR RAHEEM

As Salaam Qibla o Kaabah Ebrahim Rashid Sahab ,  besides haraam  Alcohol , there are enzymes used derived from the guts of the swine which is used in the processing of these beverages. If one still find a bottle in the house of a momin , believe it , either he is a jahil e mutlaq or have become an apostate .Don't touch it if it is offered to you and never visit him again.Keeping quite seeing these in a momin's place also amounts to a grave sin.
Zaheer Husain Khan





- On Thu, 28/6/12, Ebrahim Rashid <ebrahim.rashid@gmail.com> wrote:
From: Ebrahim Rashid <ebrahim.rashid@gmail.com>
Subject: Fwd: MailOnline :: No wonder so many people like it!


 Coke and Pepsi contain ALCOHOL, reveals French research

The answer is simple: Avoid it...the other bounties of Allah are plenty to enjoy. This is certainly NOT the end of life!


---- Forwarded message ---:
Date: 27 June 2012 17:19
To: Mujahid Sheriff <mujahidali.sheriff@googlemail.com>


What should we do now?
No wonder so many people like it! Coke and Pepsi contain ALCOHOL, reveals French research
According to tests carried out by the Paris-based National Institute of Consumption (INC) more than half of leading colas contain the traces of alcohol.
Full Story:
http://www.dailymail.co.uk/news/article-2165422/Coke-Pepsi-contain-tiny-traces-alcohol-reveals-French-research.html
MailOnline

__._,_.___
Recent Activity:
.

__,_._,___

Re: [Yaadein_Meri] No wonder so many people like it! Coke and Pepsi contain ALCOHOL, reveals French research

 


 
I have read the labels and it doesn't say it contains alcohol. I wouldn't believe everything you read..
 


From: Rubina Yasmeen <rubina_yas@yahoo.com>
To: Rubina_Yas@yahoo.com
Sent: Thursday, June 28, 2012 4:33 PM
Subject: [Yaadein_Meri] No wonder so many people like it! Coke and Pepsi contain ALCOHOL, reveals French research

 
As I Received.........................................




--- On Fri, 29/6/12, zaheerhusain khan <zaheerhusainkhan@yahoo.com> wrote:

From: zaheerhusain khan <zaheerhusainkhan@yahoo.com>
Subject: Fwd: MailOnline :: No wonder so many people like it! Coke and Pepsi contain ALCOHOL, reveals French research
To: "Ebrahim Rashid" <ebrahim.rashid@gmail.com>, "Zaheer Husain Khan" <zaheerhusainkhan@yahoo.com>
Date: Friday, 29 June, 2012, 12:25 AM

BISMILLAH HIR REHMAN NIR RAHEEM

As Salaam Qibla o Kaabah Ebrahim Rashid Sahab ,  besides haraam  Alcohol , there are enzymes used derived from the guts of the swine which is used in the processing of these beverages. If one still find a bottle in the house of a momin , believe it , either he is a jahil e mutlaq or have become an apostate .Don't touch it if it is offered to you and never visit him again.Keeping quite seeing these in a momin's place also amounts to a grave sin.
Zaheer Husain Khan





- On Thu, 28/6/12, Ebrahim Rashid <ebrahim.rashid@gmail.com> wrote:
From: Ebrahim Rashid <ebrahim.rashid@gmail.com>
Subject: Fwd: MailOnline :: No wonder so many people like it!


 Coke and Pepsi contain ALCOHOL, reveals French research

The answer is simple: Avoid it...the other bounties of Allah are plenty to enjoy. This is certainly NOT the end of life!


---- Forwarded message ---:
Date: 27 June 2012 17:19
To: Mujahid Sheriff <mujahidali.sheriff@googlemail.com>


What should we do now?
No wonder so many people like it! Coke and Pepsi contain ALCOHOL, reveals French research
According to tests carried out by the Paris-based National Institute of Consumption (INC) more than half of leading colas contain the traces of alcohol.
Full Story:
http://www.dailymail.co.uk/news/article-2165422/Coke-Pepsi-contain-tiny-traces-alcohol-reveals-French-research.html
MailOnline







__._,_.___
Recent Activity:
.

__,_._,___

Re: [Yaadein_Meri] " " Muthoot Fin Corp Daughter’s Wedding Ceremony " "

lucky chap who married her :D big grin:D big grin
 
Join CooLCoLLectionsForYou
 



purplebflyloop.gif
orangebflyloop.gif


Please, if you forward this e-mail, delete my e-mail address to reduce SPAM, VIRUSES & IDENTITY THEFT!!
Always use the BCC or CCO to add the address of the recipients.
Thank you..

Please consider your environmental responsibility before printing this e-mail.
Thank you





Photobucket


 


From: Rubina Yasmeen <rubina_yas@yahoo.com>
To: Rubina_Yas@yahoo.com
Sent: Saturday, 30 June 2012 4:48 AM
Subject: [Yaadein_Meri] " " Muthoot Fin Corp Daughter's Wedding Ceremony " "



      Muthoot Fin Corp
 Daughter's Wedding
 Ceremony     

 


























Regards
Mrs Rubina Yasmeen
=====================