Search This Blog

Thursday, 12 July 2012

[Yaadein_Meri] سپر پاور

 

پاکستان امریکہ کو سپر پاور مانتا ہے اس لیے اس سے ڈرتا ہے ورنہ جو ممالک اس کی خدائی کے قائل نہیں۔وہ اس سے نہیں ڈرتے۔مشہور ہے دو ہندو بھائیوں میں ایک صبح اٹھ کر اپنے بت پوجا کرتا تھا تو دوسرا بت کو گن کر دس جوتے مارا کرتا تھا۔ایک ...روز یہ بت پجاری کے خواب میں آکر کہنے لگا کہ "تم اپنے بھائی کو سمجھاؤ۔وہ ہماری توہین نہ کرے ورنہ ہم تمھیں تباہ کر دیں گے۔"

پجاری نے عرض کی کہ "بھگوان میں تو ہر روز تمھار...ی پوجا کرتا ہوں اور تم سزا بھی مجھے ہی دینا چاہتے ہو جو جوتے مارتا ہے اسے سزا کیوں نہیں‌دیتے ؟"

بت نے جواب دیا کہ"جو ہمیں مانتا ہی نہیں‌ہم اسے کیسے سزا دے سکتے ہیں۔ہم تو اسی کو سزا دیں گے جو ہمیں مانتا ہے۔"اس طرح امریکا کا رعب بھی انہی ممالک پر چلتا ہے جو اسے مانتے ہیں جو نہیں‌مانتے امریکا ان کا کچھ نہیں‌بگاڑ سکتا۔

(پروفیسر محمد اسلم،سر راہے 'نوائے وقت)
 



Regards
BazMi
Karachi-Pakistan





 

__._,_.___
Recent Activity:
.

__,_._,___

No comments:

Post a Comment