ASLAM ALIKUM,
BOHAT SABAK AMOZ WAKIA HE, AFZAL SAHAB K KHIYALAT BILKOL GHALAT HEEN, "TUM ZAMEEN WALOON PR REHAM KARO ASMAN WALA TUM PR REHAM KARE GA" APNE BIMARO KA SADKE KE ZARYE ILAJ KARO" YATIMO KI KAFALAT KI QURAN O HADES ME TARGGHEB DI GA E HE, BAZ LOGO KO TAQWE KA HEZA HOTA HE, TO WO US ME GHOLO KARTE HEEN, IS HI TARHAN AFZAL SAHAB JESE LOGO KO "MOTABIR" CHIZO KA HEZA HE, ALLAH SEHAT DEEN, WESE MERA MASHWARA HE HAJI SB. WALA HI NUSKHA ISTIMAL KAREEN TO ALLAH REHAM KARE GA.
MOIN
2012/5/26 akhlas anjum <anjum516@yahoo.com>
bhot khoob......la-jawab......Allah Pak emal karne ke tofeeq aata farme.....AamEEnSent: Thursday, 24 May 2012, 18:38
Subject: [Yaadein_Meri] " " Dukhoun Aur Rogon Keliye Munfarid Ilaaj - دکھوں اور روگوں کیلئے منفردعلاج " "
السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہدکھوں اور روگوں کیلئے منفردعلاجمشہور کالم نویس اور دانشور جاوید چوہدری صاحب کچھ سال قبل روزنامہ جنگ سے وابستہ تھے۔انہوں نے ایک حاجی صاحب کا واقعہ تحریر کیا کہ وہ کافی بیمار تھے۔کئی سالوں سے ہر ہفتے پیٹ سے چار بوتل پانی نکلواتے تھےاب ان کے گردے واش ہوتے ہوتے ختم ہوچکے تھے۔ایک وقت میں آدھا سلائس ان کی غذا تھی۔ سانس لینے میں بہت دشواری کا سامنا تھا۔نقاہت اتنی کہ بغیر سہارے کے حاجت کیلئے نہ جاسکتے تھے۔ایک دن جاوید چوہدری صاحب ان کے ہاں تشریف لے گئےاور انہیں سہارے کے بغیر چلتے دیکھا تو بہت حیران ہوئے انہوں نے دور سے ہاتھ ہلا کر چوہدری صاحب کا استقبال کیا'چہل قدمی کرتے کرتے حاجی صاحب نے دس چکر لان میں لگائے'پھر مسکرا کر ان کے سامنے بیٹھ گئے'ان کی گردن میں صحت مند لوگوں جیسا تناؤ تھا۔
چوہدری صاحب نے ان سے پوچھا کہ یہ معجزہ کیسے ہوا؟کوئی دوا' کوئی دعا' کوئی پیتھی' کوئی تھراپی۔ آخر یہ کمال کس نے دکھایا۔حاجی صاحب نےفرمایا میرے ہاتھ میں ایک ایسا نسخہ آیا ہے کہ اگر دنیا کو معلوم ہوجائے تو سارے ڈاکٹر' حکیم بیروزگار ہوجائیں۔سارے ہسپتال بند ہوجائیں اور سارے میڈیکل سٹوروں پر تالے پڑجائیں۔چوہدری صاحب مزید حیران ہوئے کہ آخر ایسا کونسا نسخہ ہے جو ان کے ہاتھ آیا ہے۔حاجی صاحب نے فرمایا کہ میرے ملازم کی والدہ فوت ہوگئی'میرے بیٹوں نے عارضی طورپر ایک چھ سات سالہ بچہ میری خدمت کیلئے دیا'میں نے ایک دن بچے سے پوچھا کہ آخر کس مجبوری کی بنا پر تمہیں اس عمر میں میری خدمت کرنا پڑی'بچہ پہلے تو خاموش رہا پھر سسکیاں بھر کر بولا کہ ایک دن میں گھر سے باہر تھا'میری امی' ابو' بھائی' بہن سب سیلاب میں بہہ گئےمیرے مال مویشی ڈھور ڈنگر' زمین پر رشتہ داروں نے قبضہ کرلیا۔اب دنیا میں میرا کوئی نہیں۔اب دو وقت کی روٹی اور کپڑوں کے عوض آپ کی خدمت پر مامور ہوں۔یہ سنتے ہی حاجی صاحب کا دل پسیج گیا اور پوچھا بیٹا کیا تم پڑھوگے بچے نے ہاں میں سرہلا دیا۔حاجی صاحب نے منیجر سے کہا کہ اس بچے کو شہر کے سب سے اچھے سکول میں داخل کراؤ۔بچے کا داخل ہونا تھا کہ اس کی دعاؤں نے اثر کیا'قدرت مہربان ہوگئی'میں نے تین سالوں کے بعد پیٹ بھر کر کھانا کھایا'سارے ڈاکٹر اور گھروالے حیران تھے۔اگلے روز اس یتیم بچے کو ہاسٹل میں داخلہدلوایا اور بغیر سہارے کے ٹائلٹ تک چل کرگیا' میں نے منیجر سے کہا کہ شہر سے پانچ ایسے اور بچے ڈھونڈ کرلاؤ جن کا دنیا میں کوئی نہ ہو۔پھر ایسے بچے لائے گئےانہیں بھی اسی سکول میں داخل کرادیا گیا۔اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اور آج میں بغیر سہارے کے چل رہا ہوں۔سیر ہوکر کھاپی رہا ہوں اور قہقہے لگارہا ہوں۔ حاجی صاحب سینہ پھلا کر گلاب کی کیاریوں کی طرف چل دئیےاور فرمایا میں اب نہیں گروں گا جب تک کہ یہ بچے اپنے قدموں پر کھڑے نہیں ہوجاتے۔حاجی صاحب گلاب کی کیاریوں کے قریب رکگئے اور ایک عجیب فقرہ زبان پر لائے۔۔ ''قدرت' یتیموں کو سائے دینے والےدرختوں کے سائے لمبے کردیا کرتی ہے۔''
*********************************************************آپکی دعاءکیطالبمسز روبینہ یاسمیناللہ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائیںانشاء اللہ
__._,_.___
.
__,_._,___
No comments:
Post a Comment