بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ اس کرم کا کرو ں شکر کیسے ادا جو مجھ پر میرے نبی کر دیا میں سجاتا تھا سرکار کی محفلیں مجھ کو ہر غم سے رب نے بری کر دیا ذکر سرکار کی ہیں بڑی بر کتیں مل گئیں راحتیں عظمتیں رفعتیں میں گنہگار تھا بے عمل تھا مگر مصطفٰی نے مجھے جتنی کر دیا لمحہ لمحہ ہے مجھ پر نبی کی عطا دوستو اور مانگوں میں میں مولا سے کیا کیا یہ کم ہے میرے خد ا نے مجھے ا پنے محبوب کا امتی کر دیا کوئی ما یوس لوٹا نہ دربار سے جو بھی مانگا ملا میری سرکار سے صدقے جاؤں نیازی میں کے ہر گدا کو سخی نے سخی کر دیا جو بھی آیا ہے محفل میں سرکار کی حاضری مل گئی جس کو دربار کی کوئی صدیق وفا رو قی و عثمان ہوا اور کسی کو نبی نے علی کر دیا | ================================ آپکی دعاءکیطالب مسز روبینہ یاسمین |
No comments:
Post a Comment