Search This Blog

Sunday 16 September 2012

[Yaadein_Meri] Hurmat-e- Rasool S.A.W. par Jaan bhi Qurbaan hai.


 












4



خلافت کے آخری دور میں جب اس وقت کی بڑی طاقتوں برطانیہ اور فرانس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی پر مبنی وولٹائر کا لکھا ہوا اسٹیج ڈرامہ منعقد کرنے کا اعلان کیا تو آخری خلیفہ سلطان عبدالحمید دوئم نے فرانس کے سفیر کو طلب کیا-ہاتھ میں تلوار لئیے جنگی لباس پہنے ہوے اسے وہاں سے نکل جان کو کہا -فرانس کو اسکا سخت 
پیغام پہنچا اور فرانس ڈرامہ منعقد کرنے سے باز آگیا-

اسی طرح کی انتباہ برطا
نیہ کو بھی دی گئ تو جواب آیا ' ٹکٹ بک چکےہیں، اور کھیل پر پابندی عائد کرنے سے اس کے شہریوں کی آزادی کی خلاف ورزی ہو گی.'
اس پر مندرجہ ذیل فتوی خلیفہ کی طرف واضح الفاظ میں جاری کیا گیا-

"میں یہ فتوی جاری کرتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی ایک حملہ تصور کیا جاے گا اس پر میں جہاد کا اعلان کرتا ہوں" خلیفہ کا ایسا کہنا تھا کہ نہ صرف برطانیہ نے ڈرامے پر پابندی عائد کی بلکہ خلافت سے باقاعدہ معافی بھی طلب کی ....

آج بھی کفار بار بار توہین آمیز خاکے اور فلمیں بنا کر مسلمانوں کی غیرت کو للکار رہے ہیں .. پر مسلمان کفار کی اس توہین کا صحیح طور جواب نہیں دے پا رہے جس کی وجہ آج مسلمانوں کی طاقت خلافت کا موجود نہ ہونا ہے جس سے کفار پر غلبہ حاصل کیا جا سکے خلافت کے قیام کے ذریعہ ہی کفار کی ہر قسم کی سازش کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے
حدیث نبوی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے خلیفہ ڈھال ہے جس کے پیچھے سے مسلمان اپنا دفاع اور مقابلہ کرتے ہیں...
 

--
 
 
Regards:
S.Zakir Hussain


No comments:

Post a Comment