Search This Blog

Saturday 12 May 2012

[Yaadein_Meri] Farameen-e-Masumeen.as banaam Bibi Fatima Zehra.sa

 


 
 

 

 

الّلهمَّ صلِّ على محمَّد وآل محمَّد وعَجِّلْ فَرَجَهُ




حضرت فاطمہ زہرا (س)کے چاہنے والوں کے لئے آپ کے نام فاطمہ کی بہترین تفسیر وہ روایت ہے ۔جو ان کے جہنم سے نجات پانے کی گواہی دیتی ہے حضرت امام رضا ؑ اپنے آباءو اجداد سے نقل کرتے ہیں کہ پیغمبر اکرم (ص) نے فرمایا ۔اے فاطمہ!کیا تمہیں معلوم ہے کہ تمہارا نام فاطمہ کیوں رکھا گیا ؟تو حضرت علیُ نے سوال کیا :فاطمہ کا نام فاطمہ کیوں رکھا گیا ؟تو حضرت پیغمبر اکرم (ص) نے فرمایا:
لانھا فطمت ھی وشیعتھا من النار :کیوں کہ فاطمہ (س)اور ان کے چاہنے والے آتش جہنم سے نجات پائِں گے
حضرت امام محمد باقر (ع) فرماتے ہیں :قیامت کے دن حضرت فاطمہ زہرا (س)دوزخ کے دروازہ پر کھڑی ہو جائیں گی ۔ہر شخص کی پیشانی پر لکھا ہو گا ۔کہ صاحب ایمان ہے یا کافر ہے ۔اس وقت حضرت فاطمہ زہرا (س)کے گناہ گاروں سے کہا جائے گا کہ تم جہنم کی طرف بڑھو ۔حضرت فاطمہ زہرا (س)دیکھیں گی کہ اس کی پیشانی پر لکھا ہوا ہے ۔"محب زہرا (س)"اس وقت حضرت فاطمہ زہرا (س)بار گاہ خدا میں عرض کریں گی :الھی وسیدی وسمیتی فاطمۃ وعظمت بی من تولانی وتولی ذریتی من النار ووعدک الحق وانت لا تخلف المیعاد
خدایا! تو نے میرا نام فاطمہ رکھا اور فرمایا۔تیری وجہ سے تیرے محبوں اور تیری ذریت کے محبوں کو آتش جہنم سے نجات دوں گا تیرا وعدہ ہمیشہ بر حق رہا اور تو نے کبھی بھی وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کی۔خدا وند عالم فرمائے گا ۔صدقت یا فاطمۃ انی سمیتک فاطمۃ :وفطمت بک من احبک وتولاک واحب ذریتک وتولا ھم من النار وعدی الحق وانا
لا اخلف المیعاد وانما امرت بعبدی ھذا الی النار لتشفعی فیہ فاشفعک لتبین لملائکتی وانبیائی ورسلی واہل المواقف موقفک منی ومکانتک عندی فمن قرات بین عینیہ مومنا فجزبت بیدہ وادخلتہ الجنۃ :
اے فاطمہ۔تم سچ کہہ رہی ہو میں نے تمہارا نام فاطمہ رکھا اور جو شخص بھی تمہیں یا تمہارے فرزندوں کو دوست رکھے گا ۔اسے آتش جہنم سے نجات دوں گا ۔میرا وعدہ سچا ہے ۔اور میں اپنے وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کرتا ۔میں نے اپنے بندہ کو جہنم کی طرف بھیجا ہے ۔تا کہ تم اس کی شفاعت کرو اور میں تمہاری شفاعت قبول کرؤں تا کہ فرشتے اور انبیاء اور محشر کا ہر ایک شخص تمہارے مرتبہ کو میرے نزدیک دیکھے پس جو بھی مومن اور تمہارا محب ہو اس کا ہاتھ پکڑ کر جنت میں داخل کر لو ۔



--
اللَّهُـمّ صَــــــلٌ علَےَ مُحمَّــــــــدْ و آل مُحمَّــــــــدْ
 
http://irteza.istarteknix.com/images/ya_sari_ar_reza%5b1%5d.gif

http://irteza.istarteknix.com/images/allahomma%5b1%5d.gif
 
**************************************
Maan Baap Ki Duaon Ka Talib
Sag-e-dar-e-Ahailaybait a.s
Raza Abidi
*************************************



__._,_.___
Recent Activity:
.

__,_._,___

No comments:

Post a Comment