Search This Blog

Wednesday, 12 October 2011

[Yaadein_Meri] (unknown)


 
 
آج ہر طرف خون مسلم کی ارزانی کیوں ہے؟
آج پوری امت مسلمہ مظلومیت کی داستان کیوں بنی ہوئی ہے؟
آج ہر طرف فقط مسلم لاشوں ہی کی فراوانی کیوں ہے؟ کس کے سبب ہے؟
 
جب سود کے خونخوار اور انسانیت کش نظام کے پیدا کرنے والوں کو یہ خوب خوب اندازہ ہو گیا کہ دنیا کا کونہ کونہ اس کے زہر سے آشنا ہو چکا ہے، اور تمام عالم میں پھیلی ہوئی بے چینی اب اس نظام کے تار و پود بکھیر دیگی، تو اس نظام کے کارندے اس نظام کی ارتھی کو جلنے سے بچانے کیلئے نکل کھڑے ہوئے...
 
اور پھر اس خونخوار اور مردہ سودی نظام کے خالق و مالک " یہودی " حرکت میں آئے
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اور نسخہ یہ تھا کہ اندھی و قاہری طاقت کے بل بوتے پر مسلمان ممالک کے تمام تر قدرتی وسائل پر... تمام بری اور بحری گزرگاہوں پر... سارے تیل کے چشموں پر باالفعل قبضہ کر لیا جائے
 
اس قبضے کو ان صلیبی اور صہیونی درندوں نے اتنا آسان و سہل اور پکننگ کی ایک آئوٹنگ کیونکر سمجھ لیا تھا؟
 
آخر کیا وجہ تھی کہ ان سبھوں نے مسلم دنیا کے عوام کو بھیڑ بکریوں کا ریوڑ سمجھ لیا تھا؟
 
اسکی صاف اور سیدھی وجہ یہ تھی کے ان صلیبی اور صہیونیوں ہی کے پالتو کارندے تمام کے تمام مسلمان ممالک میں پچھلی پون صدی سے اقتدار پر پنجے گاڑے بیٹھے ہیں۔
 
اپنے عوام کو بندوق کی نوق پر یرغمال بنایا ہوا ہے... مکمل طور پر یرغمال... اور دشمن کیلئے تر نوالہ بنا کر پہلے سے ہی تیار کر رکھا تھا۔
اب سوال یہ ھیکہ جب ان جرنیلی و اقتداریوں کو اس صلیبی جنگ کیلئےسدھائے جانے کا انتظام کیا جاتا ہے... تو وہاں بھلا کیا تعلیم دی جاتی ہے؟؟ اور کیا معیارات ہیں جنکی کسوٹی پر پورا اترنے کے بعد ہی ان تربیت یافتہ اور سدھائے ہووں کی ترقی کی پرچیاں آگے چلتی ہیں؟؟
تو انکا نصاب تعلیم یہ ہے... اور انکی بود و باش کا ایک ایک لمحہ اسکی گواہی دیتا ہے...
صلیبی مدرسوں کا آزمودہ کارآمد نصاب برائے غلامان
 
عورتوں کے ساتھ تھرکنے کا سلیقہ
 
شراب پینے اور پلانے کے آداب
 
اپنے ہی قوم کے لوگوں کو حقارت سے بلڈی سویلین کہنے کا طریقہ
 
انگریزی میں لچر گالیوں سے گفتگو کو مرصع کرنے کا ہنر
 
صلیبی اور صہیونی رعونت کے سامنے جھکے رہنے کی صلاحیت
 
اسلام اور اسلام پرستوں کی سرکوبی کا پختہ گُر
 
پریس و میڈیا میں ریوڑ کے ریوڑ پالنے کا نسخہ نایاب
 
 
ان کےاس رنگ ڈھنگ کو دیکھ کر، صلیبیوں اور صہیونیوں نے پوری امت مسلمہ کو بھی اس رنگ میں رنگا سمجھ لیا تھا۔
 
ان شامت کے ماروں کو یہ معلام نہیں تھا کہ...
 
خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
 
جنونی درندے اور وحشی امریکیوں کے افغانستان پر جارحیت کے ۱۰ سال مکمل ہو چکے ہیں۔
 
ایک نظر نیچے تصویر پر ڈالیں... یہ جنرل میک کرسٹل ہیں۔ جو اب تک اپنے آپ کو، اپنے سارے اتحادیوں کو اور اپنی قوم کو دھوکہ دے رہا تھا... آج اس منصب سے معزول ہو چکا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اور یے بیچارگی،  یاس، حسرت، شکست خوردگی کا پختہ احساس ہے... جو اب بھی سیدھی طرح زبان پر نہیں آ رہا... لیکن سورج کے انکار سے سورج چھپنے سے تو رہا۔
 
 
کاش یہ عیاش، بھتہ خور، نااہل، اسلام و پاکستان دشمن، جنہوں نے بھر بھر ڈالر کمانے کیلئے ملک کا کونہ کونہ جلا کر راکھ کر دیا ہے اب بھی ہوش میں آ جائیں
 
کہ
 
پاکستان اسلام کا ہے... صرف اسلام کا... انشا۶اللہ
 

No comments:

Post a Comment