بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اے ساری دُنیا کے مالِک راجا اَور پرجا کے مالِک
سب سے انوکھے سب سے نِرالے آنکھ سے اوجھل دِل کے اُجالے
ناؤ جگت کی کھینے والے دُکھ میں سہارا دینے والے
جوت ہے تیری جل اور تھل میں باس ہے تیری پھول اور پھل میں
ہر دِل میں ہے تیرا بسیرا تو پاس اور گھر دور ہے تیرا
تو ہے اکیلوں کا رکھوالا تو ہے اندھیرے گھر کا اُجالا
بے آسوں کی آس تو ہی ہے جاگتے سوتے پاس تو ہی ہے
سوچ میں دِل بہلانے والا بپتا میں یاد آنے والا
ہلتے ہیں پتے تیرے ہِلائے کھِلتی ہیں کلیاں تیرے کھِلائے
تو ہی ڈبوئے تو ہی ترائے تو ہی بیڑا پار لگائے
(الطاف حسن حالی } --------------------------------- Rember Me In Ur Dua Mrs Rubina Yasmeen --------------------------------
|
No comments:
Post a Comment